کرینہ کپور 32کلو وزنی شراراپہن کر رقص کریں گی

karinaاداکارہ کرینہ کپور خان پورے 32 کلو وزنی شرارے میں رقص کرتی نظر آئیں گی۔کرینہ کپور خان اپنی آنے والی فلم ‘کی اینڈ کا’ کے ایک آئٹم گانے میں 32 کلو کا بھاری شرارا پہن کر رقص کریں گی جسے ان کے قریبی دوست اور مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترا نے ڈیزائن کیا ہے ۔

کرینہ نے اس پوری فلم میں مغربی ملبوسات پہنے ہیں اور اپنے مداحوں کے لیے انہوں نے ایک گانا اس مشرقی لباس میں فلمایا ہے ۔زردزر ی کا بھاری کام اور نیٹ کے کپڑے سے بنے اس شرارے میں کرینہ نے دو دن میں گانے کی شوٹنگ مکمل کی ہے ۔

گانے کی کوریوگرافی کے فرائض بوسکو نے انجام دیے ہیں جبکہ شوٹنگ ممبئی میں مکمل کی گئی ہے ۔فلم ‘کی اینڈ کا’ میں کرینہ کپور کے ساتھ اداکار ارجن کپور اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے