ماحول دشمن تعلیم یافتہ آفسیر

ریاست آزاد جموں و کشمیر میں میرٹ کے بر خلاف سیاسی مداخلت کی بنا پر تقرریوں کی وجہ سے اسوقت صورت حال اتنی خراب ہے کہ وہاں انوائرمینٹل پروٹیکشن ،جنگلات کا تحفظ، جنگلی حیاتیات کا تحفظ یا آبی حیات کی سیفٹی کا کانسیپٹ شائد صدیوں بعد بھی پروان ناں چڑھ سکے۔

انتہائی پس ماندگی کے تناظر میں پڑھے لکھے سیاسی وابستگیوں سے تعینات ہونے والے سرکاری لوگ جو ہمارے اداروں میں سیاسی اثر و رسوخ سے مسلط کئے گئے ہیں وہ خود ایسے جرائم اور وائلیشنز میں ملوث ہوتے ہیں کے میں سوچنے پر مجبوراً ہو جاتا ہوں کے ہم تو چلو عوام ٹھہرے ان آفسران کا احتساب کون کرے گا جو ہمارے اوپر مسلط ہیں ۔۔۔!

حیرت و تعجب ہو رہا ہے جب ان تصاویر میں دیکھا کہ بارودی مواد دریا بُرد کرتے ہؤئے ان آفسران کو اتنا خیال بھی نہیں آیا کے اس دریا میں اللہ پاک کی دیگر مخلوق بھی رہتی ہے انہیں یہ خیال بھی نہیں کے ہم Extremely Hazardous Material پانی میں پھینک کر ایک سیریس Invoirmentail وائلیشن کر رہے ہیں ۔۔۔!

ڈپٹی کمشنر راجہ عمران شاہین,ایس پی جہلم ویلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عثمان صارم,ایس ایچ او سٹی راجہ انصرسجاد,تحصیلدارمال کامران خان باشعور صحافیوں اور سول سوسائٹی کی موجودگی میں آبی حیات اور سیریس انوائرمینٹل وائلیشن کے مرتکب ہوئے ۔۔۔!

تصاویر میں واضح طور پر صحافت کی دنیا کے ستارے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب بھی موجود ہیں۔ان سب کی تعلیم و تجربے نے کسی طور پر بھی یہ ان سب کو یہ یاد کرایا کہ ایسا قانونی طور پر غلط ہے اور انسانیت بھی اس طرح کے اقدامات کی اجازت نہیں دیتی۔

میرا یہ سوال حل طلب رہے گا کہ اس طرح کے اقدامات کے خلاف کون سا ادارہ یا حکومت کیا سزا دے گی تا کہ آئندہ اس طرح کے اقدامات کو روکا جا سکے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے