پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئےپولنگ جاری

localپنجاب کے بارہ اور سندھ کے آٹھ اضلاع میں بلدیاتی انتخاب کا میدان سج گیا ، کئی علاقوں میں صبح ہی صبح لائنیں لگ گئیں، ووٹرز اپنی پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ ڈال رہے ہیں۔

پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام ساڑھے پانچ بجے تک جاری رہے گی۔الیکشن کے دوران متعلقہ اضلاع میں حساس پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس ، رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار تعینات رہیں گے ،تمام اضلاع میں عام تعطیل ہے ،دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کیا گیا ، اسلحے کی نمائش پر پابندی ہے ، زائد المیعاد شناختی کارڈ رکھنے والوں کو بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہے۔

پنجاب میں لاہور،فیصل آباد،گجرات،قصور،اوکاڑہ،وہاڑی ،بہاولنگر،چکوال،پاکپتن،لودھراں،بھکراورننکانہ صاحب میں بھی پولنگ جاری ہے۔سندھ کےاضلاع میں خیرپور،لاڑکانہ،گھوٹکی ،سکھر،شکارپور،قمبرشہدادکوٹ،جیکب آباداورکشمور میں بھی پولنگ جاری ہے۔

صوبہ سندھ کے 8 اضلاع میں 10 ہزار سے زائد امیدوارمیدان میں ہیں۔ سکھر ڈویژن سے 281 اور لاڑکانہ ڈویژن کے 426 امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب قرار دیئے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں جنرل کونسلر، چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لیے 40 ہزار سے زائد امیدوار میدان میں ہیں۔چیئرمین اور وائس چیئر مین کے عہدوں پر 16 اور جنرل کونسلر کی نشستوں پر 758 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کامیاب ہوچکے ۔

ووٹ ڈالنےکیلئےاصل قومی شناختی کارڈلاناہوگا۔تاہم زائدالمیعادشناختی کارڈپربھی ووٹ ڈالاجاسکےگا۔پاسپورٹ اورڈرائیونگ لائسنس پرووٹ ڈالنےکی اجازت نہیں۔

اوکاڑہ میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ووٹرز کی بڑی تعداد اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کےلیے پولنگ اسٹیشنز پر پہنچی ہے۔ پولنگ اسٹیشن کےسامنے طویل قطاریں لگ گئیں، پرجوش عوام بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنےکے لیے گھروں سے باہرنکل آئے۔اوکاڑہ میں 150 پولنگ اسٹیشنوں کو حساس قراردیا گیا ہے،جبکہ پولیس ، رینجرز، اور آرمی کے 10 ہزار سے زائد جوان فرائض انجام دیں گے۔

گجرات میں سرائے عالمگیر میں بھی بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔بھکر کے چمنی اسکول پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کا عمل دیر سے شروع ہوا ہے، پولنگ اسٹیشن میں انتخابی عملہ دیر سے پہنچا ، امیدوار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔قصور میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل جاری ہے،ضلع بھر کی 150 یونین کونسلز میں 42 سو کے قریب امیدوار میدان میں ہیں۔

چکوال میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا،تاہم میڈیا کو پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کے عمل کی کوریج سے روک دیا گیا ہے۔فیصل آبادکےپولنگ اسٹیشن نمبر 11میں خاتون پریزائیڈنگ آفیسر اورپولنگ ایجنٹس میں تنازع کے باعث پولنگ شروع نہ ہوسکی ۔ لاہور میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ووٹنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے