علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم

لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

سماعت شروع ہوئی تو احتساب عدالت کے جج نے اسفتسار کیا کیا علیم خان کے خلاف ریفرنس دائر ہوگیا ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا ابھی تفتیش جاری ہے ۔

عدالت نے کمرہ عدالت میں رش کو دیکھتے ہوئے کہا آج جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع ہی ہونی ہے تو کیا جوڈیشل ریمانڈ کے لیے اتنے لوگوں کو بلانا ضروری ہے جس پر علیم خان کے وکیل نے کہا ہم نہیں بلاتے لوگ خود آ جاتے ہیں۔

احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا یہ بتائیں حتمی رپورٹ کب جمع کروائیں گے، بندہ جیل میں ہے بتائیں رپورٹ کب تک ہیش کرنی ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ابھی رپورٹ تیار ہو رہی ہے اور ریفرنس دائر نہیں ہوا، اس کیس میں اور بھی لوگ ملوث ہیں جو فرار ہوچکے ہیں جس پر عدالت نے ریمارکس دیے پراسیکیوشن ملزم کو لامحدود وقت کیلئے قید نہیں رکھ سکتی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علیم خان کے خلاف کیس میں ماہرین کی رائے لی جا چکی اور کیس میں مزید ثبوت حاصل کرنے ہیں، رپورٹ جلد مکمل کر لی جائے گی۔

عدالت نے علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے