پنجاب میں ن لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا

voteصوبہ سندھ کے 8 اور پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری نتائج اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں مسلم لیگ ن اور سندھ میں پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے۔

پنجاب کی 2ہزار696نشستوں میں سے1894 نشستوں کےغیرسرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جن کے مطابق پنجاب میں مسلم لیگ نواز نے تحریک انصاف کو دھول چٹا دی اورن لیگ 871 نشستیں حاصل کرکے سب سے آگے ہے جبکہ پنجاب میں741 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ،تحریک انصاف 192نشستیںحاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی صرف 33نشستیں حاصل کرسکی ہے۔پنجاب میں ق لیگ 33،جماعت اسلامی 2 اور عوامی تحریک 2نشستیں لے سکی جبکہ دیگر سیاسی جماعتوں نے18نشستیں حاصل کیں۔

ادھر تخت لاہور پر بھی شیر کا قبضہ ہوگیا ہے ۔ 274میں سے 220 نشستیں جیت کر مسلم لیگ ن نے سب کا صفایا کردیا ۔ تحریک انصاف کے حصے میں صرف12نشستیں آئیں ۔ گجرات اور فیصل آباد میں بھی مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا ہے۔

فیصل آباد سےعابد شیرعلی کے بھائی اورچوہدری شیرعلی کے بیٹے عامر شیر کو شکست ہوگئی جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کے بیٹےرانا محموداقبال اپنے گھر سے ہار گئے۔عمران خان کے چیف ا سٹاف کے بھائی چوہدری امین اور لیاقت بلوچ کے صاحبزادے سلمان بلوچ بھی ہار گئے۔

دوسری جانب سندھ کی ایک ہزار70 نشستوں میں سے770 کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوچکے ہیں جن میں پیپلزپارٹی نے 564 نشستیں حاصل کرلی ہیں جبکہ مسلم لیگ فنکشنل نے 51 نشستیں حاصل کیں ۔سندھ میں 130 آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔جےیوآئی(ف)9،پیپلزپارٹی ورکرز5 اورایم کیو ایم کی 4نشستیں ہیں،تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن کی 3،3،راہ حق پارٹی کی1 نشست ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے