ہار جیت معنی نہیں رکھتی،جمہوری نظام فتح ہے:شہباز شریف

shahbazوزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں ہار جیت کوئی معنی نہیں رکھتی اصل چیز جمہوری نظام کی فتح ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں پرامن پولنگ پر پولیس اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب حکومت فول پروف انتظامات دیگر صوبوں سے انتہائی بہتر تھے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے جمہوریت اور جمہوری ادارے مزید مستحکم ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کی دعویدار خیبر پختونخوا حکومت کے بلدیاتی الیکشن میں بدترین انتظامات دیکھنے میں آئے اور قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کرنے والوں اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا قابل تحسین ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے