پارٹی اثاثوں کے اعتبار سے تحریک انصاف ملک کی امیر ترین جماعت بن گئی

پارٹی اثاثوں کے حساب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستان کی امیر ترین جماعت بن گئی، الیکشن کمیشن کی جاری کردی فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اثاثے سب سے زیادہ 31 کروڑ 66 لاکھ روپے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے سال 18-2017 کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ پاکستان تحریک انصاف کو سال 2018 میں 59 کروڑ 50 لاکھ روپے آمدن ہوئی، اخراجات کے بعد اثاثوں کی مالیت 31 کروڑ 66 لاکھ روپے رہی۔

پارٹی کو فیس کی مد میں 33 کروڑ 48 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی، پی ٹی آئی کو 19 کروڑ 32 لاکھ روپے کے مقامی فنڈ، 6 کروڑ 58 لاکھ روپے کے بیرون ملک سے فنڈز ملے۔

پی ٹی آئی کے سال 2017 میں اثاثوں کی مالیت 9 کروڑ 95 لاکھ روپے تھی۔

مسلم لیگ ن کے 2018 میں اثاثوں کی مالیت 25 کروڑ 53 لاکھ روپے رہی۔ آمدن 12 کروڑ 58 لاکھ روپے تھی، الیکشن ٹکٹ فیس کی مد میں 11 کروڑ 97 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے 2017 میں اثاثے 22 کروڑ 22 لاکھ روپے تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے 2018 میں اثاثوں کی مالیت 16 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی۔ الیکشن ٹکٹ کی مد میں 9 کروڑ 37 لاکھ روپے حاصل ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے 2017 میں 7 کروڑ 92 لاکھ روپے مالیت کے اثاثے تھے۔

تحریک لبیک پاکستان کے اثاثوں کی مالیت 4 لاکھ 86 ہزار روپے رہی۔ تحریک لبیک کو 50 لاکھ روپے کی آمدن ہوئی، اخراجات 45 لاکھ روپے سے زائد رہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سال 2018 میں اثاثے کی مالیت 3 کروڑ 52 لاکھ روپے رہی۔ جماعت اسلامی کے سال 2018 میں اثاثوں کی مالیت 17 کروڑ روپے، عوامی نیشنل پارٹی کی 6 کروڑ 95 لاکھ روپے رہی۔

پاک سر زمین پارٹی کے اثاثوں کی مالیت 2 کروڑ روپے جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کی 13 لاکھ روپے رہی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے