الیکشن میں چھوٹےموٹے واقعات ہوئے،بڑا مسئلہ نہیں ہوا:پرویز رشید

parvezوفاقی وزیراطلاعات پرویز رشیدکاکہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن میں چھوٹےموٹے واقعات کے سوا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہوا، بار بار انتخابات سے انتخابی نظام کی ساکھ بہتر ہو گئی۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سنجیدہ سیاست کی بدولت بلدیاتی امتحان میں سرخرو ہوئی۔

ایوان اقبال لاہور میں کل پاکستان نفاذ اردو میڈیاکانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آج کا معاشرہ جمہوری طرزعمل اختیار کرتاجا رہا ہے۔جیلیں اس لیے کاٹیں کہ اظہارِ رائے کی آزادی ملے، سڑکوں پر دہشت گردی کاماحول ختم کرکے پارلیمنٹ کے اندر کردار ادا کرنا چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پارٹیاں بارباربننےاور ٹوٹنے کےعمل سے گزر رہی ہیں،پنجاب میں شفاف انتخابات ہوئے ۔کےپی کے میں الیکشن پر خود عمران خان کو کہنا پڑا کہ وہاں دوبارہ الیکشن ہونےچاہئیں۔

کانفرنس سے حفیظ اللہ نیازی ،ڈاکٹر مجاہد منصوری ،ڈاکٹر اکرم چودھری ،ڈاکٹر صغریٰ صدف اور دیگر نے بھی خطاب کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے