کشمور: مسافر وین میں آگ لگنے سے بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق، 8 زخمی

کشمور ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین میں سلینڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ وین کندھ کوٹ سے کشمور جارہی تھی کہ ٹول پلازہ کے قریب اس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

ابتدائی طور پر مسافر وین میں گیس سلینڈر کے پھٹنے کی وجہ سے آگ لگنے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے