رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں کوئی قباحت نہیں :مولانا طارق جمیل

ممتازعالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے ٹیلی وژن پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں کوئی قباحت نہیں۔

پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اداکاروں اور فنکاروں کی جانب سے رمضان ٹرانسمیشن کرنے میں حرج نہیں تاہم اس کا مقصد خیر خواہی کی بات کرنا ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دین کی بات کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، لیکن فضولیات میں حصہ لینا ٹھیک نہیں ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پنجاب اسمبلی نے اتفاقِ رائے سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رمضان کی منابست سے پاکستانی ٹی وی چینلز پر پیش ہونے والے پروگرامز میں شوبِز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے افراد کو شمولیت سے روکا جائے۔

یہ قرار داد جھنگ سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی مولانا معاویہ اعظم کی طرف پیش کی گئی تھی جسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا۔

قرار داد میں مزید کہا گیا تھا کہ پیمرا کو سختی سے پابند کیا جائے کہ وہ چینلز کو پابند کرے کہ ایسے شوبِز سے جڑے لوگوں کو رمضان ٹرانسمیشن میں ہر گز شامل نہ کیا جائے۔

پنجاب اسمبلی کی اس قرارداد کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی جبکہ شوبز اسٹارز نے اس قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ دین کی بات کرنا ہر مسلمان کا حق ہے اور انہیں اس سے روکا نہیں جاسکتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے