پولنگ اسٹاف مہریں لگاتا رہا، پولیس تحفظ دیتی رہی: پرویز الٰہی

prvzمسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے الزام لگایا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹاف مہریں لگاتا رہا اور پولیس اُنہیں تحفظ دیتی رہی۔

گجرات میں صحافیوں سے گفتگو میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ڈی سی اوز اور ڈی پی اوزن لیگ کو کامیاب کراکر پنجاب بدری سے بچ گئے۔

اُن کا کہنا تھا تحصیل گجرات، کنجاہ اور تلہ گنگ میں ق لیگ کی اکثریت ہے۔ الیکشن کمیشن کو حکومتی حربوں سے پہلے ہی آگاہ کردیا تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ حکومت نے بلدیاتی ایکٹ کے ذریعہ نچلی سطح پراختیارات اور فنڈز کی منتقلی کا نظام سبوتاژ کیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے