بدین: سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے خودکشی کرنے والی لڑکی کا مرکزی ملزم گرفتار

بدین میں سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے والی لڑکی کا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

خودکشی کرنے والی انیلا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں ٹنڈو غلام علی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

والد کا کہنا تھا کہ 18 مئی کی رات انیلا نے زہر پی لیا تھا، اسے حیدرآباد لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی، لیکن آخری وقت میں انیلا نے تینوں ملزمان کے نام لیے۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں سوم چند کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا ہے جسے حیدرآباد سےگرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ مہیش اور اشوک کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ادھر مبینہ مرکزی ملزم سوم چند نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے گرفتاری دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سوم چند کا کہنا تھا کہ لڑکی (انیلا) بات چیت کیا کرتی تھی اور شاید میری شادی سے خوش نہیں تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی کے خودکشی کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔

متوفی لڑکی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی ایک تحریر سے بلیک میلنگ کا انکشاف ہوا، لڑکی کو ایک نوجوان اور اس کے ساتھی ایڈٹ شدہ تصاویر سے بلیک میل کررہے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے