پیرس میں سڑک پاکستانی صحافی کے نام

saleemیورپی ملک فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سڑک کا نام مقتول پاکستانی صحافی سید سلیم شہزاد کے نام سے منسوب کردیا گیا۔

اس سڑک پر پاکستانی سفارتخانہ واقع ہے جبکہ سڑک کا نام مقتول صحافی کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد صحافیوں کے خلاف تشدد، قتل اور گمشدگی کے خاتمے کےعالمی دن کے موقع پر احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز سانز فرنٹیئرز (رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز) نے پیرس کی 12 شاہراہوں کو ان صحافیوں کے نام منسوب کیا ہے جو قتل، تشدد یا گمشدگی کا شکار ہوئے۔

اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ادارے نے بتایا کہ سڑکوں کو صحافیوں کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد ان ممالک کے سفارتخانوں کو صحافیوں کے حوالے سے انہیں، ان کی ذمہ داریاں یاد دلانا اور ان کی ناکامیوں کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔

پاکستانی بیسڈ فریڈم نیٹ ورک (ایف این) نے صحافیوں کے عالمی ادارے کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جرم اور دہشت کے خلاف طویل جدو جہد جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران دنیا بھر میں تقریباً 800 صحافیوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ رواں برس اب تک 48 صحافیوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے