قمری کیلنڈر بنا لیا، عید5 جون کو ہوگی: فواد چوہدری

اسلام آباد: وزارت سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قمری کیلنڈر مکمل کر لیا گیا ہے اور اس کے مطابق عید الفطر 5 جون ہوگی۔

فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قمری کیلنڈر تیار کرلیا گیا ہے اور اس کے مطابق امسال 29 روزے ہوں گے اور شوال کا چاند 4 جون کو نظر آنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ قمری کیلنڈر جاری کرنے سے قبل مفتی منیب الرحمن اور مفتی شہاب الدین پوپلزئی سے مشاورت کی جائے گی۔

جب کہ فواد چوہدری نے گزشتہ روز قمری سال کا کیلنڈر مکمل کرکے اسلامی نظریاتی کونسل کو بھی بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم ہر بار چاند کے معاملے پر تقسیم نظر آتے ہیں جس سے منفی تاثر ملتا ہےاور قوم کا حوصلہ بھی پست ہوتا ہے اس لیے قمری کیلنڈر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے قمری کیلنڈر بنانے کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس میں اسپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اور ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل تھے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کیا تھا کہ پندرہویں روزے تک قمری کلینڈر بن جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے