پی ٹی آئی کے رکن اور وفاقی وزیر سردار علی محمد مہر انتقال کر گئے

گھوٹکی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر اینٹی نارکورٹکس سردار علی محمد مہر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

سرداری علی محمد مہر سینئر سیاستدان تھے اور 2002 سے 2004 تک صوبہ سندھ کے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔

ان خاندانی ذرائع نے تصدیق کی ہے علی محمد مہر کا انتقال خانپور مہر میں اپنی رہائشگاہ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔

علی محمد مہر 2018 کے انتخابات میں این اے 205 سے آزاد امیدوار کی حیثیث سے کامیاب ہوئے اور بعد ازاں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے