پاکستانی کوہ پیما مرزا علی ںے ‘ماؤنٹ ایورسٹ’ سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا

ہنزہ: پاکستانی کوہ پیما مرزا علی نے دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ‘ماؤنٹ ایورسٹ’ سر کرلی۔

سیکریٹری الپائن کلب پاکستان کرار حیدری کے مطابق شمشال کے رہائشی مرزا علی نے رات 2 بجے ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا جس کے بعد وہ ریکارڈ بک میں چوٹی سر کرنے والوں میں شامل ہوگئے۔

مرزا علی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔

یاد رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ نیپال میں واقع دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے جس کی اونچائی 8 ہزار 848 میٹر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے