ڈاکٹرنے تین سال تک کی اپنی تنخواہ عطیہ کرکے اورچندہ جمع کر کے قدیم سرکاری ہسپتال کی حالت بدل ڈالی

نتھیا گلی کے خستہ سول ہسپتال کی توکایہ ہی پلٹ گئی۔ خیبرپختونخواحکومت نے توجہ نہیں دی تو ہسپتال کے اکیلے ڈاکٹرنے تین سال تک کی اپنی تنخواہ عطیہ کرکے اورچندہ جمع کر کے قدیم ہسپتال کی حالت بدل ڈالی

12202442_1068254483208606_575428195_n (1)

نتھیا گلی ایبٹ آباد کا سول ہسپتال حکومت کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہوگیا تھا اس ہسپتال کی تعمیر ۱۹۲۶ ء کوبرطانوی راج میں ہوئی

لیکن قیام پاکستان کے بعد حکومت شاید اس ہسپتال کو بھول ہی گئی ایسے میں ہسپتال کے ایک ذمہ دارڈاکٹرنے وہ کردکھایا جوخیبرپختونخواحکومت برسوں سے نہ کرسکی۔

ہسپتال کے انچارج ڈاکٹرواحد زمان نے نہ صرف اپنی تین سال کی جمع تنخواہ ہسپتال کے لئے عطیہ کی بلکہ دوست رشتہ داروں سے چندہ بھی جمع کیا اور۵۰ لاکھ روپے خرچ کرکے ہسپتال کی حالت بدل ڈالی۔

تین لاکھ آبادی کے لیے نتھیا گلی ہسپتال میں اب صرف طبی عملے کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے جس پرابھی تک محکمہ صحت نے چپ سادھ رکھی ہے۔

12202497_1068254653208589_1688088558_n

 

12200842_1068254889875232_1494493230_n

 

12212472_1068255126541875_1469989079_n

 

12208082_1068255259875195_298068838_n

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے