ہواوے پر امریکی پابندیاں، پینا سونک کا چائنیز کمپنی کے ساتھ کام سے انکار

جاپان کی ٹیکنالوجی کمپنی پیناسونک نے دنیا کی دوسری بڑی موبائل فون بنانے والی چائنیز کمپنی ہواوے کے ساتھ کاروبار معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیناسونک نے کہا ہے پابندی کا اطلاق 25 فیصد مصنوعات یا امریکا کے تیار کردہ مال پر ہوتا ہے۔

تاہم پیناسونک کے حوالے سے ابھی معاملہ واضح نہیں ہے کیونکہ اس کے بعد ایک چائنیز ویب سائٹ نے کہا ہے کہ پیناسونک ہواوے کے ساتھ کاروباری جاری رکھے گی۔

پیناسونک نے اپنے ایک نوٹی فکیشن میں اعلان کیا کہ امریکا کی جانب سے ہواوے اور اس سے ملحقہ 68 کمپنیوں پر پابندی کے بعد اس کے ساتھ لین دین بند کردینا چاہیے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتے پیناسونک کے مؤقف میں تضاد اس وقت سامنے آیا جب چائنیز ویب سائٹ نے یہ دعویٰ کیا کہ جاپانی کمپنی ہواوے کو سپلائی جاری رکھے گی۔

اس حوالے سے یہ بات بھی واضح نہیں کی گئی ہےکہ پیناسونک نے کس قسم کی کاروباری لین دین کو بند کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ہفتے دنیا کی دوسری بڑی موبائل فون بنانے والی چائنز کمپنی ہواوے کو اس لسٹ میں شامل کیا ہے جس میں کمپنیاں بغیر حکومتی اجازت کے کام نہیں کرسکتی اور انہیں کام کرنے کے لیے لائسنس درکار ہوتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے