اندھیرے میں دانت برش کرنے سے پُر سکون نیند آتی ہے:ماہرین

dantرات کو پر سکون اور میٹھی نیند کی خواہش میں لوگ کیا کیا جتن نہیں کرتے لیکن پھر بھی کچھ لوگوں کو خواب آور ادویات کا استعمال کرنا پڑ ہی جاتا ہے مگر اب ماہرین نے اس کا نہایت ہی آسان سا حل پیش کر دیا ہے۔

برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیق میں یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ رات کو اندھیرے میں دانت برش کر کے سونے سے پر سکون اور میٹھی نیند آتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے سے قبل دانتوں کو باتھ روم کی سفید روشنی میں برش کرنے سے یہ مصنوعی روشنی عین اس وقت ہمارے جسم کو جگانا شروع کردیتی ہے جب سونے کے لیے بستر پرلیٹ رہے ہوتے ہیں اس لیے اگر دانتوں پر برش باتھ روم کی روشنی بند کرکے کیا جائے تو اس عمل سے بہتر نیند کی جاسکتی ہے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے