قمری کلینڈر کے بعد ادائیگیوں کیلئے کارڈ سسٹم کی تبدیلی کا اعلان

اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ قمری کیلنڈر کے بعد اگلا بڑا چیلنج کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کو موبائل فون پیمنٹ سے تبدیل کرنا ہے۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے ادائیگیوں کا آسان ہونا لازمی ہے اور انشاءاللہ چند ماہ میں آپ کی ادائیگیاں بس کے کرائے سےگاڑی خریدنے تک موبائل سے ہوں گی۔

یاد رہے کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے رمضان المبارک، عیدین اور دیگر اسلامی ایام میں چاند کی رویت دیکھنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے قمری کلینڈر لانے کا اعلان کیا تھا۔

فواد چوہدری نے گزشتہ روز چاند دیکھنے سے متعلق ویب سائٹ کا افتتاح کیا اور بتایا کہ آئندہ 5 سال کے لیے قمری کلینڈر ترتیب دیتے ہوئے منظوری کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل بھجوا دیا ہے۔

فواد چوہدری کو قمری کلینڈر لانے اور رویت ہلال کمیٹی سے متعلق بیان بازی پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے