محکمہ موسمیات نے کل شوال کا چاند نظر آنے کے قومی امکانات ظاہر کردیے

کراچی: محکمہ موسمیات نے کل بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قومی امکان ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں کل مطلع صاف اور کہیں جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم ملک کے کئی حصوں میں چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شوال کے چاند کی پیدائش آج (پیر) دوپہر 3 بجکر 2 منٹ پر ہوگی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم رویت ہلال کمیٹی نے چاند دیکھ کر ہی عید منانے کا اعلان کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے