رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد، سینٹرل جیل منتقل

بنوں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے مزید ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں سینٹرل جیل پشاور بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایم این اے علی وزیر کو بنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ علی وزیر کا مزید ریمانڈ دیا جائے تاہم عدالت نے درخواست مسترد کردی جس کے بعد رکن قومی اسمبلی کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا۔

یاد رہے کہ 26 مئی کو وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان نے خاڑ کمر چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں پانچ جوان زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد تھانہ سی ٹی ڈی بنوں میں انسپکٹر محمد جلیل خان کی مدعیت میں علی وزیر، محسن داوڑ اور دیگر 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جس میں دہشت گردی، 302 ،324 سمیت کُل 10 دفعات شامل کی گئیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے