روس نے شام میں اپنی افواج کی حفاظت کے لیے میزائل سسٹم بھجوا دیا

mesileآئی فضائیہ کے سربراہ جنرل وکٹرباندروو نے کہا ہے کہ انہوں نے شام میں اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے میزائل سسٹم بھجوایا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اپنے ایک انٹرویومیں روسی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ شام کے پڑوسی ممالک میں لڑاکا طیاروں کو ہائی جیک کرنے کے بعد روسی افواج کے خلاف حملوں کے لیے استعمال کیے جانے کا خطرہ ہے۔ اس لئے ہم نے ممکنہ خطرات سے بچنے کے لئے ناصرف لڑاکا طیارے، بمبار اور ہیلی کاپٹر بھجوائے ہیں بلکہ میزائل کا نظام بھی بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ شام میں گزشتہ چارسال سے جاری بحران میں دنیا کی بڑی طاقتیں براہ راست ملوث ہو گئی ہیں، امریکی قیادت والے اتحاد کی جانب سے شام اورعراق کے بہت سے علاقوں پرقابض داعش اورموجودہ صدر بشار الاسد کے مخالفین کو براہ راست مدد دی جارہی ہے جب کہ روس نے بشار الاسد کی مدد کے لئے اپنے فوجی بھی بھجوائے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے