قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، ایاز صادق حلف اٹھائیں گے

assemblyقومی اسمبلی کا اجلاس آج سے شروع ہورہا ہے۔ حکمراں جماعت اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اسپیکر کا انتخاب متفقہ رائے سے کرانے کے لئے کوشاں ہیں۔ استعفے واپس لینے والے ایم کیو ایم کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

قومی اسمبلی میں ایوان زیریں کا اجلاس 2ماہ 22 دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہورہا ہے۔ سردار ایاز صادق بطور رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ اسپیکر کے انتخاب کے لئے شیڈول کا بھی اعلان ہوگا، جس کے تحت پیر یا منگل کو رائے شماری کا امکان ہے۔

ایاز صادق کو حکمران جماعت کی طرف سے ایک بار پھر اسپیکر کا امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ تحریک انصاف نے میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے، شفقت محمود کو اسپیکر شپ کے لیے نامزد کیا ہے۔ لیکن اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی کوشش ہے کہ اسپیکر کا انتخاب اتفاق رائے سے بلا مقابلہ کیا جائے۔

ادھر حکمران جماعت نے اتحادیوں سمیت دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اسپیکر کے متفقہ امیدوار کے لیے پس پردہ رابطے کیے ہیں، فاٹا کے ارکان کو بھی امیدوار نہ کھڑا کرنے کے لئے راضی کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی سے استعفے دے کر واپس لینے والے متحدہ قومی موومنٹ کے 24میں سے 22ارکان بھی آج کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ آصف حسنین اور خالد مقبول صدیقی کے بیرون ملک ہونے کے باعث ان کی استعفوں کی واپسی درخواستیں جمع نہیں کرائی گئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے