سرفراز بھارت سے جیت کے لیے ریلوکٹوں پر انحصار نہ کریں، وزیراعظم کا مشورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو بھارت سے جیت کے لیے ریلوکٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ جب میں نے کرکٹ کیریئر کاآغاز کیا تو ایسے لگتا تھا کہ 70فیصد کامیابی ٹیلنٹ اور 30 فیصد دماغ سے ہے، کیریئر کے اختتام پر یہ تناسب 50،50 فیصد پر آگیا، جب میں نے کرکٹ کھیلنا ختم کیا تو یہ تناسب 50،50 فیصد ہوگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج کل جیت کے لیے ٹیلنٹ 40 فیصد جب کہ ذہنی مضبوطی 60 فیصد ہوگئی ہے، دماغ کی مضبوطی آج کے میچ کے نتیجے کا تعین کرے گی، سرفراز جیسا بہادر کپتان پاکستان کی خوش قسمتی ہے،آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا خوف دماغ سے نکال دینا چاہیے، شکست کے خوف سے منفی سوچ جنم لیتی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو جیت کے لیے مشورے دیتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کو جیت کے لیے ریلو کٹوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، ریلو کٹے دباؤ میں کارکردگی نہیں دکھا سکتے،جیت کے لیے سرفراز کو اسپیشلسٹ بیٹسمین اور بولرز کھلانے چاہئیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہئے، پاکستانی ٹیم شکست کا خوف نکال کر آخری گیند تک لڑے، پھر نتیجہ چاہے کچھ بھی ہو کھلے دل سے قبول کرے، قوم کی دعائیں ٹیم کے ساتھ ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے