وفاقی کابینہ کا اجلاس: بجٹ اجلاس اور حالیہ گرفتاریوں پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس کے دوران وزیراعظم کابینہ کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت پراعتماد میں لیں گے۔

کابینہ کا اجلاس دن ساڑھے 11 بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا جس میں انکوائری کمیشن کے قیام کا معاملہ، حالیہ گرفتاریوں اور بجٹ اجلاس معاملے پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

وفافی کابینہ کے اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا جس کے مطابق کابینہ کو احساس پروگرام اور ویزا این او سی لبرلائزیشن پالیسی پر بریفنگ دی جائے گی

اثاثہ اسکیم میں اب تک کی پیشرفت، پا ک ایران میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو معاہدہ کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ ایف آئی اے اور پی ٹی اے تصدیق شدہ چوری کے کیسز پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔

نسٹ اور میکسیکو یونیورسٹی میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کی منظوری کے علاوہ پاکستان انڈسٹریل ٹیکنیکل اسسٹنس سینٹر اور چینی یونیورسٹی جیانگ سو میں معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ مختلف ممالک کے ساتھ تاخیر کا شکار معاہدوں کی منظوری دے گی اور اب تک کابینہ اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کام کرنے والے اسٹاف کو ریگولر کرنے پر بھی بات ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے