وزیراعظم نے ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متحدہ قومی مومنٹ (ایم کیو ایم) کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کرلیا۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کو ایک اور وزارت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے ملاقات کے دوران جمہوری عمل میں ایم کیو ایم کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ کراچی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کے میئرز کو مالی پیکیج بھی دیا جائے گا اور دونوں میئرز کو بااختیار بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عمران خان نے وفاقی وزیرِ قانون اور گورنر سندھ پر مشتمل کمیٹی کو ٹاسک دے دیا ہے، کمیٹی دو روز میں طریقہ کار وضع کر کے وزیر اعظم کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے