سونے کی قیمت نے پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں بھی نیا ریکارڈ قائم کردیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

پاکستان میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیئے ہیں، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت پروان چڑھ رہی ہیں اور ایک ہی دن میں عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1381 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، سونے کی کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ایک ہی دن میں 1800 روپے کی مسافت طے کی اور تمام ریکارڈ توڑتے ہوئے فی تولہ سونے کی قیمت 77 ہزار 300 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت1542 روپے بڑھ کر 66 ہزار 272 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب اب چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے بڑھ کر910 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے