زرافے کے دانتوں کی صفائی اورپرندے کی غذا کے دلچسپ منظر نے سب کو حیران کردیا

 za3اگر کسی کے دانت میں درد ہوجائے تو اس کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی طرح گھریلو ٹوٹکے استعمال کرکے اس سے نجات حاصل کر لیں اور ڈاکٹر کے پاس نہ جانا پڑے کیوں کہ ڈینٹسٹ کا نام ہی خوفزدہ کردیتا ہے اور ایسا ہی کچھ منظر جنگل میں بھی نظرآیا جس میں ایک ننھا منا پرندہ اپنی چونچ سے زرافے علاج کر رہا ہے لیکن زرافہ بادل نخواستہ ٹیٖڑھا منہ بنا کر اسے برداشت کر رہا ہے۔

تنزانیہ کے جنگل میں میں لمبی گردن والے زرافے کے دانت کا بظاہر علاج کرتے اس ننھے منے پرندے کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی اور لوگ پرندے کی بہادری اور ہمت کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ آکس پیکرز نامی اس پرندے کی آرام کرنے کی پسندیدہ جگہ زرافے اور زیبرا کی کمر ہے اور اس کی پسندیدہ غذا زرافے کے دانتوں میں پھنسی ہوتی ہے جسے کھانے کے دوران پرندہ نہ صرف اپنا پیٹ بھرتا ہے بلکہ اپنی تیز نوک دار چونچ سے اسے صاف کر کے مضبوط بناتا ہے۔ آکس پیکرز کا دانت صاف کرنے کا یہ آپریشن شاید زرافہ کو پسند نہیں آتا تا ہم پھر بھی وہ پرندے کو اس کام سے اس وقت نہیں روکتا جب تکہ کہ تمام دانت صاف نہیں ہوجاتے۔

za2

ماہرین جنگلات کا کہنا ہے کہ یہ پرندہ جنگل میں اپنا زیادہ تر وقت زیبرا، زرافہ اور بارہ سنگھا کی کمر پر بیٹھ کر اپنا وقت گزاراتا ہے کیوں کہ اسے اپنی پسندیدہ خوارک ٹک یعنی چیچڑ بارہ سنگھا کی کمر سے اور زرافہ کے مسوڑھوں سے ملتی ہے۔ ان مناظر کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں بند کرنے والے روسی فوٹوگرافر یولیا سندوکووا کا کہنا ہے کہ اس منظر کو دیکھ کر یہی سمجھ میں آتا ہے کہ پرندہ زرافہ کے دانتوں کا چیک اپ کر رہا ہے لیکن حقیقت میں وہ زرافہ کے دانتوں میں پھنسی غذا نکال کر اپنا پیٹ بھر رہا ہے جب کہ زرافہ بری شکلیں بناتا ہوا تکلیف میں محسوس ہورہا ہے لیکن وہ پرندے کو اپنا کام کرنے کا پورا موقع دیتا ہے۔ اس میں سب سے دلچسپ بات زرافہ کے کھڑے ہونے کا انداز ہے جس سے یوں لگتا ہے جیسے کوئی ڈینٹسٹ کے جلد کام ختم کرنے کا انتظار کر رہا ہو۔

za1فوٹو گرافر کا کہنا ہے کہ اس پرندے اور زرافے میں بڑا دلچسپ اور حیرت انگیز تعلق ہے جس میں وہ دونوں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں یعنی پرندہ اپنا کھانا حاصل کرلیتا ہے اور زرافے کے دانت صاف ہوجاتے ہیں اور کبھی کبھی تو یہ پرندہ زرافے کو خطرے سے بھی آگاہ کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے