گوگل نے دوستوں کی تلاش کے لیے ’’ہوُزڈاؤن‘‘ ایپ پیش کردی

gogleگُوگل نے قریبی دوستوں کی تلاش کے لیے ایک ایپ متعارف کرائی ہے جسے ’’ہوزڈاؤن‘‘ کا نام دیا گیا ہے اس ایپ پر فارغ ہونے کے بعد آپ کا اسٹیٹس ظاہر کرتا ہے کہ آپ مصروف نہیں اور دوست آپ سے گفتگو، ملاقات یا باہر جانے کی درخواست کرسکتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے مفت میں دستیاب ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد آپ ڈاؤن بٹن پر جاکر جتنے وقت کے لیے فارغ ہوں اسے لکھ سکتے ہیں اور اس دوران اپنے دوستوں کے ساتھ اپنے فارغ مشغلے شامل کرسکتے ہیں مثلاً چائے پینا، باہر جانا یا کتابوں پر گفتگو وغیرہ۔ اس میں گروپ چیٹ کی سہولت بھی موجود ہے جس میں دوسرے دوست شامل ہوکر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔

ٹیکنالوجی کے تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایپ ایپل کی مائی فرینڈز ٹول یا فوراسکوائر ایپ کی طرح ہے صرف فرق یہ ہے کہ اس میں آپ اپنی دستیابی کا اعلان خود کرتے ہیں اور اس میں آپ جی پی ایس کے ذریعے اپنے مقام کے بارے میں بھی بتاسکتے ہیں۔ اسی طرح آپ اپنے اور دوستوں کے راستوں پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ عمارت کے اندر بھی ہوں تب بھی یہ  بتاسکے گی کہ آپ عمارت یا آفس کے اندر بیٹھے ہیں۔ اس ایپ کا ایک فائدہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کے عزیز اور دوست دفترسے گھر، بچوں کو اسکول سے ان کے گھر تک پہنچنے کا سارا راستہ ٹریک کیا جاسکتا ہے۔

فی الحال اس کا اکاؤنٹ صرف دعوت نامے یا انواٹیشن کے ذریعے ہی ممکن ہے اور یاد رہے کہ ابتدا میں جی میل کا اکاؤنٹ بنانے کے لیے کسی اکاؤنٹ رکھنے والے کا دعوت نامہ ضروری تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے