خیبرپختون خوا حکومت کا 9 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان

iqbalخیبرپختونخوا حکومت نے 9 نومبر کو اقبال ڈے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

 تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اقبال ڈے کے موقع پر عام تعطیل کی تجویز دی جس کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے 9 نومبرکو اقبال ڈے کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جس کے تحت صوبے بھر میں سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہےکہ اقبال ڈے پر تعطیل کے حوالے سے صوبائی حکومت نے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا جب کہ 9 نومبر کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے