اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کا آج آخری روز، ایف بی آر کے آگہی سے متعلق اشتہارات

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے جاری کردہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کا آج آخری روز ہے اور اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اشتہارات بھی جاری کیے ہیں۔

ٹیکس ایمنسٹی کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی اور اس میں توسیع کا بھی کوئی امکان نہیں جب کہ ایف بی آر کی جانب سے آگہی کے لیے اسکیم کے آخری دن سے متعلق اشتہارات میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی کے تحت پوشیدہ اثاثے ظاہر کرنےکا آج آخری دن ہے۔

ایف بی آر نے اشتہار میں کہا ہے کہ کسی کے چھپے اثاثے بتانے والے کو 5 فیصد انعام بھی ملے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے 14 مئی 2019 کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی منظوری دی تھی۔

اسکیم کے تحت ملک اور بیرون ملک موجود رقوم اور جائیدادیں ظاہر کرنے پر 4 فیصد رقم جمع کرانی ہوگی، رقم ہر صورت میں بینکوں میں جمع کرانی ہوگی، پیسا پاکستان نہ لانے پر 6 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع ہوگی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے