وزیراعلیٰ پنجاب نےلاہور میں پاک چائنا فرینڈ شپ پویلین کاافتتاح کردیا

punjabوزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین انمٹ رشتوں میں بندھے ہیں ، چینی صدر کا سرمایہ کاری پیکیج پاکستانی عوام کے لیے عظیم تحفہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں مال روڈ پرپاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے پاک چین دوستی کی یادگار کا افتتاح کیا ، چینی سفیر سن ویڈانگ ، قونصل جنرل یوبورن اور چینی سرمایہ کار بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ یہ پویلین پاک چین دوستی اور سی پیک کی یادگار کے طور پر قائم کیاگیا ہے، ، سی پیک کے تحت چین پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ پیکیج معاشی تعاون کو مزید فروغ دے گا،سی پیک کے 36ار ب ڈالر توانائی کے منصوبوں کیلئے رکھے گئے ہیں۔

چینی سفیر نے سی پیک کی یادگار بنانے پروزیر اعلیٰ شہباز شریف اور پنجاب کے عوام کا شکریہ ادا کیا ،ان کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی ہمیشہ قائم رہے گی اور وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوگی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے