عمران خان اور ریحام میں طلاق کے معاملات 8 کروڑ میں طے پائے: ذرائع

rehamذرائع کے مطابق عمران خان اور ریحام میں طلاق کے معاملات 8 کروڑ میں طے پائے اور عمران خان ادائیگی قسطوں میں کریں گے۔

دبئی میں عمران خان کے قریبی دوست معاہدے کے ضامن ہیں۔ ذوالفقار بخاری سارا معاملہ سرانجام دینے کے بعد کل پاکستان سے برطانیہ پہنچے ہیں۔

ریحام خان نے اپنے پہلے تحریری بیا ن میں مالی معاملات طے پانے کی تردید کی۔ اس سے پہلے ریحام خان نے اپنے بیان میں کہا رشتہ ٹوٹنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ تعلق ٹوٹ گیا تھا اور لندن جانے سے پہلے ہم نے دکھی دل سے طلاق کا فیصلہ کر لیا تھا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ طلاق نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ جسمانی تشدد سے متعلق خبریں بے بنیاد اور مضحکہ خیز ہیں۔

عمران خان کو زہر دینے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں اور عبدالعلیم خان سے 5 کروڑ اور فیصل واوڈا سے 8 کروڑ لینے کا الزام بھی غلط ہے ۔

ریحام خان نے کہا ہمارے ذاتی معاملات سے ہمارا کام متاثر نہیں ہو گا۔

واضح رہے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریحام سے رواں برس آٹھ جنوری کو شادی کی تھی اور صرف دس ماہ شادی کے بندھن میں رہے اور 31 اکتوبر کو عمران خان نے باہمی اتفاق سے ریحام کو طلاق دے دی تھی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے