فرعون کی قبر میں خفیہ کمرے کی موجودگی کا انکشاف ، اس میں کیا چھپایا گیا ہے؟

firمصر میں اب تک کئی فراعین کی ممیاں دریافت ہو چکی ہیں مگر آثار قدیمہ کے ماہرین اب تک قدیم مصر کے سب سے بڑے فرعون طوطنخامن کی والدہ نفیرتتی کی ممی کی تلاش میں تھے۔

اب ماہرین کو نفیرتتی کی ممی کا ابتدائی سراغ مل گیا ہے۔ مصری وزارت آثار قدیمہ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ سائنسی بنیادوں پر تحقیق کرنے والی ٹیم نے سراغ لگایا ہے کہ طوطنخامن کے مقبرے کے خفیہ چیمبر میں ممکنہ طور پر نفیرتتی کی ممی موجود ہے۔ماہرین نے انفراریڈ تھرموگرافی کے ذریعے پورے مقبرے کی سکیننگ کرکے خفیہ کمرے میں نفیرتتی کی ممی کی نشاندہی کی ہے۔

مصر کے وزیربرائے آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ’’ ابتدائی تحقیقات میں مقبرے میں ایک ایسے حصے کا انکشاف ہوا ہے جس کا درجہ حرارت مقبرے کے دیگر حصوں سے مختلف ہے۔

یہ حصہ مقبرے کی شمالی دیوار کے پاس ہے۔ انفراریڈ سکیننگ کے دوران اس حصے کا کم درجہ حرارت ظاہر ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس دیوار کے پیچھے کوئی اور خفیہ کمرہ موجود ہے اور ممکنہ طور پر اس میں نفیرتتی کی ممی موجود ہو سکتی ہے۔‘‘

اس سے قبل معروف ماہر آثار قدیمہ نکولس ریویز بھی دعویٰ کر چکے ہیں کہ نفیرتتی کی ممی مصر کے 18ویں فرعون طوطنخان کے مقبرے میں کسی جگہ موجود ہے۔

نکولس ریویز نے انکشاف کیا تھا کہ نفیرتتی کی ممی کسی ایسے خفیہ کمرے میں موجود ہے جس کے دو دروازے ہیں مگر انہیں پلستر سے بند کرکے اوپر پینٹ کر دیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے