مرد اور عورت کی سائیکی

مرد و عورت کو ہمیشہ ایک دوسرے سے ایک ہی شکایت رہتی ہے۔ عورت کہتی ہے کہ یہ سنتے نہیں ہیں جب کہ مرد کو یہ شکایت کہ عورت کو دیکھتا نہیں ہے۔ اور یہ مسئلہ 99.99 پرسن ایسا ہی ہے۔

اسکی وجہ ہمارا جین کوڈ ہے جو شروع سے چلا آرہا ہے۔ مرد پر ہمیشہ گھر کی یہ ذمہ داری رہی کہ وہ گھر چلائے گا ۔ اور اس گھر کو چلانے کے لئے اسکو شکار کرنا پڑتا تھا ۔ مرد کا سارا دھیان نشانے کی طرف ہوتا جسکے لئے اسکو کان بند کرنے پڑے تاکہ ہر آواز سے یکسو ہوکر شکار پر توجہ مرکوز رہ سکے ۔

جب کہ عورت نے گھر سنبھالا جسمیں اسکو مختلف کام کرنے تھے ۔ کھانا بھی پکانا تھا بچہ بھی سنبھالنا تھا پیٹ میں بچہ بھی پالنا تھا تو سوئے ہوئے اور باہر کھیلتے بچوں پر دھیان بھی دینا تھا۔ ساتھ ہی ساس کی باتوں کا جواب بھی دینا تھا ۔ تو ساتھ ہی اس بات کی طرف بھی دھیان رکھنا تھا کہ اسکے گھر پر کوئی ایکسیڈینٹ نہ ہوجائے۔ اور یہ سب کام کرتے ہوئے وہ ہر طرف نظر نہیں رکھ پاتی تھی لہٰذا اسکے کان اور ناک بہت تیز ہوگئے۔ اسکی حساسیت بہت تیز ہوگئی۔ جسکی وجہ سے عورت کو اندر کی بات بھی سنائی دیتی اور اسکی ناک کسی بھی طرح کی بو سونگھ سکتی تھی ۔ اور حساسیت اتنی کہ اسکو پہلے سے ہی احساس ہوجاتا ہے کہ کہیں کچھ گڑبڑ ہے۔

جہاں عورت کی یہ تین اندریاں / حواس کھلے وہیں اسکی ایک اندری یعنی شعور کے ساتھ دیکھنے کی سینس بہت حد تک کم ہوگئی۔ کیونکہ عورت کام اور ذمہ داریاں نبھا نبھا کر تھک جاتی ہے جس سے اسکا شعور تھک کر سوجاتا ہے۔ لاشعور / رائٹ برین / سب کونشیؤس مائنڈ جو کہ ہر وقت کام کررہا ہوتا ہے۔ اسی کے سہارے دیکھتی اور بعد میں اپنی میمووی ریکال کرتی ہے۔

یہ عورت اور مرد کی نیچر ہے۔ اس لئے اسکو بدلنا ناممکن ہے۔ اور بدلنے کی کوشش غلط ہے۔ اس لئے شکایات سے بچیں۔ میاں بیوی ایک دوسرے کا جوڑ ایک دوسرے کا پزل ہوتے ہیں ۔ ایک کی کمی دوسرا پوری کرے تاکہ پیکچر مکمل ہوجائے ۔
[pullquote]یادھیانی :[/pullquote]

جو مرد یہ سمجھتے ہیں کہ میں تو یہ اور یہ کام بیوی سے چھپ کر کررہا ہوں اور اسکو تو پتہ ہی نہیں چلے گا۔ تو یہ آپکی غلط فہمی ہے ۔ کیونکہ عورت کی باقی کی سینسیس بہت تیز کام کرتی ہیں اور اسکو معلوم ہوتا ہے کہ کب کہاں کیا ہورہا ہے۔ اس لئے مارک پر آجائیے۔ انیتھا بیوی مارک پر لے ہی آئے گی۔

ایک اور یاد دھیانی : بیویاں بھی یہ بات جان لیں کہ آپکا شوہر جو آپکو بہرا بےحس اور ان ہی حرکات کے تحت بسااوقات ابنارمل حد تک زہر لگتا ہے یاد رکھیں اسکو سب دیکھ رہا ہوتا ہے۔

اس لئے شوہر سے کچھ نہیں چھپتا۔ آپکی غلطیوں پر اگر سرزنش نہیں کررہا تو اسکا مطلب کہ وہ گھر بسانا چاہتا ہے۔ یہ اسکی کمزوری یا بےحسی نہیں۔

اس لئے ایک دوسرے کو بدلنے کی بجائے اپنے غلط اعمال اور سوچ کو بدلیئے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے