رفیع پیر تھیٹر کا عالمی معیار کی تین فلمیں بنانے کا فیصلہ

peerپاکستان میں فنون لطیفہ کے فروغ اورکلچرکوبیرون ممالک تک پہنچانے والے ادارے رفیع پیرتھیٹر نے فلم انڈسٹری کی سپورٹ اوربحالی کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ انٹرنیشنل معیار کی تین فلمیں بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلہ میں ایک فلم کی کہانی معروف رائٹرخلیل رحمان قمر اوردوسری عمران پیرزادہ لکھ رہے ہیں جب کہ تیسری فلم کی کہانی کے لیے جلد ہی رائٹرکا انتخاب ہوگا۔ فلم میں پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک کے فنکاربھی اداکاری کرینگے جب کہ فلم کی شوٹنگ کاآغازچارماہ بعدکیا جائے گا۔

اس سلسلہ میں سینئراداکارعثمان پیرزادہ نے ’’ ایکسپریس ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رفیع پیرتھیٹرگروپ نے ہمیشہ ہی پاکستان کے خوبصورت کلچرکو پوری دنیا تک پہنچایا ہے۔ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری کوایسی بہت سی فلموں کی ضرورت ہے جو ہرلحاظ سے انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان کی نمایندہ بن سکیں۔

اسی لیے ہم نے تین فلمیں بنانے کا فیصلہ لیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ساتھ کچھ غیرملکی فنکاروں کے ساتھ بات چیت جاری ہے لیکن تاحال کچھ فائنل نہیں ہوسکا۔ مگرفلم کی کاسٹ اورشوٹنگ شیڈول کے بارے میں باقاعدہ پریس کانفرنس کے ذریعے سب کو آگاہ کیا جائے گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے