ریگولیٹری اداروں کا کنٹرول وزارتوں سے لیکر کابینہ ڈویژن کو دینے کی تجویز

وفاقی حکومت نے 5 ریگولیٹری اداروں کا کنٹرول وزارتوں سے لے کر کابینہ ڈویژن کو دینے کی حکمت عملی تیار کر لی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نیپرا، اوگرا، پیپرا، پی ٹی اے اور فریکوئنسی ایلوکیشن بورڈ کا انتظامی کنٹرول وزارتوں سے واپس لینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے 2016 میں 5 ریگولیٹری اداروں کو متعقلہ وزارتوں کے ماتحت کیا تھا۔

حکومت نے پانچوں ریگولیٹری اداروں کا کنٹرول وزارتوں سے لیکر کابینہ ڈویژن کو دینے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔

حکومت کی جانب سے نیپرا کا انتظامی کنٹرول پاور ڈویژن سے اور اوگرا کا انتظامی کنٹرول پیٹرولیم ڈویژن سے واپس لینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اسی طرح پیپرا کا انتظامی کنٹرول وزارت خزانہ سے واپس لینے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اداروں کو دوبارہ کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کے لیے رولز آف بزنس میں ترمیم کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت قانون نے 5 اداروں کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کی تجویز سے اختلاف کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے