لاہور میں تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی، کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ہڑتال کے اعلان پر قائم

پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد تاجر رہنماؤں نے 13 جولائی کو ہڑتال کی کال واپس لے لی جب کہ کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کل دُکانیں بند رکھنے پر برقرار ہے۔

ایوان وزیراعلی لاہور میں پنجاب حکومت اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے درمیان 7 گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے جس میں لاہور تاجربرادری ہفتے کی ہڑتال کے معاملے پر تقسیم دکھائی دی، مذاکرات کے بعد دو گروپس نے کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرصنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ چند مفاد پرست سیاست دانوں کو ہڑتال کامیاب بنانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ تنظیمیں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگینڈا کر رہی ہیں، آئی ڈی کارڈ کی شرط صرف مین ڈیلر کے لیے ہے جب کہ گلی محلے میں کاروبار کرنے والے چھوٹے دکانداروں پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا۔

دوسری جانب کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جب کہ فیصل آباد میں پروسیسنگ انڈسٹری کی بندش بھی یکم جولائی سے برقرار ہے۔

قبائلی اضلاع میں بھی اسٹیل ملز یکم جولائی سے بند ہے اور دس ہزار محنت کش بے روزگار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق ںے تاجر تنظیموں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان بھی کردیا ہے۔

یاد رہے کہ بجٹ میں سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف ملک کےمختلف شہروں میں تاجروں کا احتجاج اور ہڑتال جاری ہے جب کہ آل پاکستان انجمن تاجران نے بھی 13 جولائی سے ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے