اسلام آباد ہائیکورٹ: نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت موسم گرما کی عدالتی تعطیلات کے باعث ستمبر میں رکھی گئی ہے جو 18 ستمبر کو ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی اپیل پر سماعت کریں گے۔

دوسری جانب نوازشریف کی فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کےخلاف نیب اپیل بھی سماعت 18 ستمبر کو ہی ہوگی۔

واضح رہےکہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو7 سال قیداورجرمانے کی سزا سنائی تھی جب کہ فلیگ شپ ریفرنس میں انہیں بری کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے