صومالیہ: ہوٹل پر خودکش حملے میں خاتون صحافی سمیت 12 افراد ہلاک

جنوبی صومالیہ کے شہر میں ہوٹل پر خودکش حملے اور فائرنگ سے خاتون صحافی سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق صومالیہ کے ساحلی شہر کسمایو میں پورٹ پر واقع ہوٹل میں ایک خودکش بمبار بارود سے بھری گاڑی لے کر جاگھسا جب کہ ساتھ ہی مسلح شخص نے عمارت میں اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔

حملے کے نتیجے میں صومالی نژاد کینیڈین خاتون صحافی اور ان کے شوہر سمیت 12 افراد ہلاک ہوئے جب کہ مرنے والوں میں سابق مقامی وزیر بھی شامل ہے۔

شدت پسند گروپ ’الشباب‘ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق حملے کے وقت ہوٹل آئندہ انتخابات سے متعلق اجلاس جاری تھا جس میں مقامی سیاسی رہنما شریک تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق ہوٹل کے اندر سے پہلے فائرنگ کی آوازیں جس کے بعد ایک کار بم دھماکے سے پھٹ گئی۔

مقامی حکام کا کہنا ہےکہ حملے کے بعد چار مسلح افراد کو مارا جاچکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے