لاہور میں بارش نے تباہی مچادی، مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جاں بحق

لاہور کے قریبی علاقے فیروز والا میں شدید بارش کے باعث بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز سے ہونے والی بارش کے باعث سڑکیں اور نشیبی علاقے تالاب کا منظر پیش کرنے لگے جب کہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

لاہور میں وقفے وقفے سے ہونے والی مون سون بارشوں نے جل تھل ایک کر دیا۔ سمن آباد، گلبرگ، شاہدرہ اور شام نگر سمیت دیگر علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جب کہ گاڑیاں بند ہونے سے کئی گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔

شدید بارش کے باعث معمولات زندگی اور ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا اور بارش کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔

لاہور کے قریبی علاقے فیروز والا میں بارش کے بعد بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور ان کے 5 بچے جاں بحق ہو گئے۔ لاہور کے علاقے بادامی باغ میں بھی ایک بچی کی ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جب کہ دیگر حادثات میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔

لاہور میونسپل کارپوریشن کے حکام کے مطابق شہر کے بیشتر نشیبی علاقوں میں جمع ہونے والا پانی نکال دیا گیا۔

گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش سے لیسکو کے 250 سے زائد فیڈر متاثر ہوئے اور 160 فیڈرز سے شہر میں بجلی کی فراہمی معطل رہی جب کہ 35 فیڈرز کو احتیاطی طور پر بند رکھا گیا۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد بجلی کی مکمل فراہمی شروع کر دیا گیا ہے اور جلد تمام فیڈرز سے بجلی کی فراہم بحال کر دی جائے گی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور ساہیوال میں آج پھر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ پشاور، ہزارہ، مالا کنڈ، کوہاٹ، مردان، بنوں، ژوب اور کشمیر میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہے گا، بدھ کو ہلکی پھلکی اور جمعرات کو پھر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے