مختصر سفر کیلئے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیار

ایک امریکی کمپنی نے مختصر سفر کے لیے ایک سیٹ والا الیکٹرک طیارہ تیار کیا ہے جسے سیاحتی طیارے کا نام بھی دیا جا رہا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ طیارے کو اُڑانے کے لیے کسی لائسنس کی ضرورت نہیں ہو گی بلکہ اسے جوائے اسٹک کے ذریعے اُڑایا جا سکتا ہے۔

امریکی کمپنی نے طیارے کو ‘لفٹ ایئر کرافٹ’ کا نام دیا ہے جو زیادہ سے زیادہ 15 منٹ تک بحفاظت پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔

طیارے کا وزن 196 کلو گرام ہے اور یہ ایک گھنٹے میں 63 میل کا سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ طیارہ اس سال کے آخر تک فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے