لاہور ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار سے ائیرپورٹ عارضی بند، پروازیں متاثر

لاہور ائیرپورٹ پر پرندوں کی بھرمار کے باعث سول ایوی ایشن انتظامیہ کو ائیرپورٹ بند کرنا پڑگیا جس سے پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

لاہور ائیرپورٹ کے گرد شادی ہالوں کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے ائیرپورٹ پر پرندوں کا راج ہے۔

قومی ائیرلائن کے ترجمان نے بتایا کہ پرندوں کی موجودگی کی وجہ سے پروازیں متاثر ہوئیں، پیرس سے لاہور کی پروازپی کے 734 سیالکوٹ اتار لی گئی جب کہ مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 3042 کو ملتان میں اتار لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق مسافروں اور طیاروں کی حفاظت کے مدنظر دونوں پروازیں متبادل ائیرپورٹ پر اتاریں، ان پروازوں کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارنے کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جن میں لاہور سے جدہ، کوپن ہیگن اور اوسلو جانے والی پرواز کی روانگی میں تاخیر ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہےکہ ائیرپورٹ کے گرد شادی ہالز کے بارے میں متعدد بار ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا لیکن شکایات کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اس طرح کے واقعات سے کوئی بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے