بھارت میں 40 سے بال نہ تراشنے والے شخص کی چٹیا 6 فٹ لمبی ہوگئی

بہار: بھارت میں ایک شخص نے 40 سے سال سے نہ تو اپنے بال دھوئے اور نہ ہی اس عرصے میں کبھی کٹوائے ہیں جس کے باعث بالوں کی لمبائی 6 فٹ ہوگئی ہے اور گاؤں کے لوگ اسے ’کرامت‘ سمجھتے ہوئے لمبے بالوں کو اس شخص کو حاصل روحانی طاقت کی دلیل سمجھنے لگے ہیں۔

شخصیت میں وجاہت اور وقار برقرار رکھنے کے لیے بالوں کی افزائش اور ان کی دیکھ بھال مرد و زن کا مشترکہ مشن ہوتا ہے اور اگر بال گرنے لگ جائیں تو یہ مشترکہ مشن المیہ بن جاتا ہے۔ مہنگے شیمپو اور طرح طرح کے گھریلو ٹوٹکوں سے بالوں کی افزائش کی جاتی ہے تاہم بھارت میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو ان سب احتیاطوں سے بے نیاز ہونے کے باوجود 6 فٹ طویل بال رکھتا ہے۔

بھارتی ریاست بہار کے 62 سالہ سکال دیو نے آخری بار اپنے بال 22 سال کی عمر میں دھوئے تھے اور اسی سال آخری بار بال ترشوائے تھے۔ اس بات کا فیصلہ اس نے اپنے بالوں کا سخت گچھہ بننے کے باعث کیا جسے وہ بھارتی دیوتا شیوا کا تحفہ سمجھتا ہے تو پھر اس نے نہ کبھی بال کٹوائے اور نہ دھوئے۔

سکال دیو کے بال گچھے کی شکل میں ایک دوسرے سے ایسے جڑے ہوئے ہیں جیسے انہیں کسی چپکنے والی شے نے ایک دوسرے سے جکڑا ہوا ہے۔ وہ بوری کے ریشوں کی طرح بھورے اور موٹے دھاگوں جیسے اپنے قد سے لمبے بالوں کو تہہ در تہہ لپیٹ کر کسی گٹھری کی طرح سر پر لادے پھرتا ہے۔ سکال کو اپنے گاؤں میں مہاتما جی کے نام سے پکارا جاتا ہے اور ان کا احترام ہندو مت کے اقدار کے لحاظ سے کیا جاتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے