آمروں نے آئین کو موم کی ناک بنائے رکھا :مولانا فضل الرحمان

moulanaجمعیت علماءاسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تقسیم ہند کے بعد ہندوستان کو دو سال میں مستقل آئین دیا گیا جبکہ پاکستان میں 23سا ل بعد مستقل آئین دیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آمریت آتی رہی جنہوں نے آئین کو موم کی نا ک بنا کر رکھا ۔

پشاور میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مفتی محمود کا نظر یہ آج بھی زندہ ہے اور جمعیت کا ہر رکن ان کے نظریات کو لوگوں تک پہنچا تا رہے گا ۔

مفتی محمود نے اپنے نظریات اور عقائد پر سمجھوتا نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ پورے آئین پر نظر ثانی کی گئی اور صوبوں کو اختیارا ت دیے گئے ،

آئین کی طرح 18ویں ترمیم متفقہ طور پر منظور ہوئی ۔مولانافضل الرحمان نے کہاک ہمیں ملک کو امن کا گہوارہ بنانا ہے اور امن آئین اور قانون کے مطابق چلنے پر آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی اس صوبے اور ملک کے لوگ ہیں ،انہیں برابری کا حق دیا جائے ۔آئی ڈی پیز کو ان کے گھروں میں لے جا کر پہلے آباد کریں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے