یوفون اور ’ایپل‘ کا معاہدہ ہوگیا، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

foneپاکستانی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ’یوفون‘ اور ’ایپل‘ کے درمیان آئی فون 6ایس اور 6ایس پلس کی فروخت کا معاہدہ طے پاگیاہے جس کے تحت آئندہ ماہ سے یوفون آئی فون کے نئے ماڈل باضابطہ طورپر اپنے گاہکوں کیلئے پیش کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ماہ سے دنیا میں ایپل کے نئے ماڈل متعارف ہوچکے ہیں اور توقعات کے مطابق فروخت کے ریکارڈ توڑرہے ہیں جبکہ لاکھوں آئی فون کا پہلے ہی آرڈر دیاجاچکاہے اور اب پاکستانی فینز کیلئے بھی اعلان کردیاگیا۔

میڈیااطلاعات کے مطابق ابتدائی طورپر ان کی قیمتوں سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوسکاتاہم توقع ہے کہ آئی فون 6ایس 80,000روپے سے زائد جبکہ 6ایس پلس کی قیمت اس سے بھی دس ہزار زائد ہوگی ۔امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ یوفون کمپنی’ لاک‘ ہوگا اور اس کیساتھ کچھ ضروری ڈیٹا، منٹس اور ایس ایم ایس بھی دیئے جائیں گے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں ایپل کا کوئی باضابطہ پارٹنرنہیں ہے اور اسی وجہ سے ملک میں موجود زیادہ تر آئی فون درآمد شدہ ہیں اوران پر ٹیکس بھی لاگوہوتاہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بدستور اضافہ ہوتاہے لیکن زیادہ تر لوگ باضابطہ فون کی لانچنگ کا انتظار کرتے ہیں ۔

یوفون نے کہاہے کہ نومبر کے وسط تک آئی فون کے نئے ماڈلز کی پیشکش کردی جائے گی اور دسمبر تک تمام موبائل فون پیش کردیئے جائیں گے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے