سارا کھیل سی پیک کا ہے ۔

امریکیوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت تسلیم نہیں کیا اور بھارت کو سول نیوکلر ڈیل دی ۔ امریکی صدر نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پاکستان کو ایٹمی دھماکوں سے روکنے کی کوشش کی اور اربوں ڈالر کے پیکیج کی پیشکش کی ۔

امریکیوں نے بھارت کو ساتھ ملا کر سی پیک کے خلاف ایک منظم مہم لانچ کی جو آج بھی جاری ہے ۔

امریکیوں نے پاکستان کے میزائل پروگرام کے خلاف تمام درکار اقدامات کئے ۔

امریکیوں نے پاکستان پر جدید ترین لڑاکا طیاروں کے حصول پر پابندی لگا دی اور ادائیگی کے باوجود ایف 16 طیارے فراہم نہیں کئے ۔

چینیوں نے پاکستان کو کیا دیا ؟

پاکستان کو شمالی کوریا کے زریعے جدید ترین میزائل ٹیکنالوجی میں دنیا کی سپر پاور بنا دیا ۔

لائین اف کنٹرول پر موثر نگرانی کیلئے اسرائیلی ڈرون کے مقابلہ میں جدید ترین ڈرون فراہم کر دئے ۔

چین نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے زریعے پاکستان کو امریکی جبر سے آزاد کرا دیا ۔

چین نے بلوچ عسکریت پسندوں سے براہ راست بات چیت کی اور پاکستان کو ریلیف دلایا ۔

چینیوں نے سی پیک پر 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور پاکستان کو توانائی کے بحران سے ہمیشہ کیلئے نجات دلا دی ۔

بہت سوچا نہیں سمجھ آیا ہمارے جنرلوں نے چینوں کو ناراض کرنے کا فیصلہ کیوں کیا ؟

دھرنہ کی وجہ سے سی پیک پر دستخط کیلئے آنے والے چینی صدر کے دورہ میں تاخیر ہوئی بہت سوچا سمجھ نہیں آیا طاقتور فوج نے دھرنہ ختم کیوں نہیں کرایا تاکہ چینی صدر کا دورہ ملتوی نہ ہو ۔

آصف علی زرداری نے گوادر پورٹ سنگاپور پورٹ سے لے کر چینی کمپنی کو دی اور نواز شریف نے سی پیک پر جنگی رفتار سے کام شروع کرا دیا اور آج دونوں جیل میں ہیں ۔ون بیلٹ ون روڈ کے خلاف بھاشن دینے والا ” قومیں سڑکوں سے نہیں بنتی ” امریکی صدر سے ملاقات کرتا ہے اور ٹرمپ انکشاف کرتا ہے پچھلی حکومت ہمارے ایجنڈے کے خلاف تھی ۔

امریکی اور چینی عالمی بساط پر بڑے کھلاڑی ہیں اور امریکی ایجنڈہ چینیوں کو روکنا ہے ون بیلٹ ون روڈ کو روکنا ہے ۔

نواز شریف پچھلی حکومت تھا اور نواز شریف کس امریکی ایجنڈے کے خلاف تھا ؟ یہ صرف سی پیک ہے جس پر پاکستانی اسٹیبلشمنٹ کا زور نہیں چل رہا ۔خطہ کے دیگر معاملات لائین اف کنٹرول اور افغانستان پر نواز شریف حکومت کی ملکیت نہیں تھی اور نہ ملکیت کی کوشش ۔

ہمیں سمجھ نہیں آ رہی ہمارے جنرل چینیوں کو چھوڑ کر امریکیوں کی طرف کیوں جا رہے ہیں ۔پاکستانی معیشت عالمی مالیاتی اداروں کے قبضے میں جانا قبول کر لیا چینیوں کے تحفظات دور نہیں کئے ۔

سی پیک پر عملی طور پر کام بند ہو چکا ہے ۔چینیوں کی بات سننے کی بجائے امریکیوں کے دروازے پر دستک کیوں دی کچھ سمجھ نہیں آ رہا ۔

جس مسلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پر قوم کو گمراہ کیا جا رہا ہے اس جھوٹ کا پول بھارتیوں نے ایک گھنٹے میں کھول دیا ہے ۔اللہ اس ملک کی حفاظت کرے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے