انسداد دہشتگردی عدالت نے حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

گوجرانوالہ: انسداد دہشتگردی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوة کے امیر حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کالعدم تنظیم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حافظ سعید کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا اور ساتھ ہی محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کو بھی مقدمے کا مکمل چالان 7 اگست تک پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہےکہ سی ٹی ڈی نے حافظ سعید کو 17 جولائی کو لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

حافط سعید کی گرفتاری پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے رد عمل میں کہا تھا کہ 10 سال کی تلاش کے بعد ممبئی حملوں کے نام نہاد ماسٹر مائنڈ کو پاکستان میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے