کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش، کے الیکٹرک کا سسٹم پھر بیٹھ گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش سے کے الیکٹرک کا سسٹم ایک بار پھر بیٹھ گیا۔

کراچی میں گزشتہ رات شارع فیصل سے متصل علاقوں، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ ، کلفٹن، اولڈ سٹی ایریا اور شہر کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

بارش کے باعث ناظم آباد، کورنگی، ملیر، گلستان جوہر بلاک 19، کھارادر، لیاری اور اولڈ سٹی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ پیر کے روز بھی ہلکی بارش کے باعث کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھنے سے 70 فیصد شہر میں بجلی بند ہو گئی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے